نومبر 1, 2026

پاکستانی اسنوکر ٹیم نے بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستانی اسنوکر کے ستارے محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن کے لیے اعزاز حاصل کر لیا۔

مسقط میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے فائنل میں اتوار کے روز محمد آصف اور اسجد اقبال کی جوڑی نے ہانگ کانگ کی ٹیم کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی۔

اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر آئی بی ایس ایف اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں پاکستان کی جوڑی نے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔

یہ کامیابی پاکستان کے اسنوکر کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوئی، جس نے ملک میں اس کھیل کے شائقین میں خوشی کی لہر دوڑا دی۔