نومبر 6, 2026

پاکستانی راشد نسیم کا نن چکو کا گینیز ریکارڈ 10 سال میں کوئی نہ توڑ سکا

پاکستانی مکس مارشل آرٹسٹ راشد نسیم کے بنائے گئے نن چکو کیٹیگری کے ریکارڈ کو 10 سال مکمل ہو گئے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔راشد نسیم کے نن چکو کے ریکارڈ کو آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈ کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اس ریکارڈ کو اپنی 70 ویں سالگرہ پر پروموشن ویڈیو کاحصہ بھی بنایا ہے۔راشد نسیم نے 2015ء میں ایک منٹ میں نن چکو کی مدد سے 158 کلے ٹارگٹس کو کامیابی کے ساتھ توڑا تھا، وہ نن چکو سے تقریبا 7 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔