نومبر 6, 2026

گجرات: جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی محافظ، تحفظ کیلئے ہر سطح تک جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن

گجرات (ارشد علی سے) جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے ضلع گجرات میں تنظیمی اجلاس میں ضلعی عہدیداران کے تنظیمی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے جماعت اسلامی ملک اور ریاست کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے پاک بھارت جنگ میں جماعت اسلامی سب سے پہلے کھل کر پاک فوج اور ریاست کی سپورٹ میں سامنے آئی انہوں نے کہا غزہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی مکمل سپورٹ کی جائے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اسرائیل امریکہ کی نا جائز اولاد ہے، ایران پر اسرائیل نے نا جائز طور پر بزدلانہ حملہ کیا اور ایران نے جوانمردی سے جواب دیا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا جماعت اسلامی نے عوام کے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے موجودہ حکومت عوام کیساتھ نا انصافی کرے گی تو پھر ہم سٹینڈ لیں گے بجلی کی قیمتوں میں ہماری جدو جہد کے نتیجے میں جو ریلیف ملا تھا وہ اب ختم کر دیا گیا ہے، جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی محافظ ہے جس کیلئے ہر سطح تک جائیں گے، مہنگائی کے خاتمہ کیلئے حکومت پر دباؤ بڑھانے کیلئے عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے، حافظ نعیم الرحمن نے عہدیداران کو تنظیمی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور زیادہ سے زیادہ عوام کو جماعت اسلامی میں شامل کرنے کیلئے عہدیداران کو ٹارگٹ دیا