گجرات (ارشد علی سے) مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم اور صوبائی امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کے ہمراہ گجرات کا اہم تنظیمی دورہ کیا، حافظ نعیم الرحمن امیر العظیم ڈاکٹر طارق سلیم نے ضلع گجرات کے عہدیداران کے اہم اجلاس میں شرکت کی مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، جنرل سیکرٹری امیر العظیم اسلامک سنٹر گجرات پہنچے تو صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم، ضلعی امیر چوہدری انصر دھول ایڈووکیٹ، ضلعی عہدیداران نے ان کا استقبا کیا تنظیمی اجلاس میں ضلع بھر کے مقامی ذمہ داران نے اپنی تنظیمی کارکردگی اور رپورٹس مرکزی اور صوبائی قیادت کو پیش کی تنظیمی اجلاس میں جماعت اسلامی ضلع گجرات کے عہدیداران زونل ذمہ داران برادر تنظیمیوں کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی اور مرکزی امیر اور ان کے ہمراہ عہدیداران کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا تنظیمی ذمہ داران اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری رانا عمر صدیق، ضلعی نائب امراء چوہدری افتخار چیمہ، چوہدری غلام عباس وڑائچ ایڈووکیٹ، میاں شبیر احمد خاور، صوبائی رہنما ڈاکٹر خالد ثاقب، چوہدری بہادر خان، چوہدری حمزہ سرور،چوہدری ابرار، شاہ جمال سویہ حاجی اسلم جاوید قاسم آباد، چوہدری نعیم شہباز، چوہدری صفدر وڑائچ، چوہدری عمران انور، راجہ نعیم خاور، اسد ڈار، رانا مدبر صدیق، مفتی سلیم، چوہدری خرم شہزاد گورالہ، محمد عارف مغل، انس مجاہد، تنظیم یونس و دیگر شریک ہوئے





