گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک سے ورلڈ سلور میڈلسٹ دانیال علی اشرف، چیمپئن پنجاب حیدر علی اشرف، چیئرمین لیاقت بٹ، نیشنل چیمپئن سید فرخ عباس، اور سلور میڈلسٹ پاکستان عمر شفاعت نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ان کی کامیابیوں کو سراہا اور کھیل کے فروغ میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کو کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ ملاقات میں مختلف کھیلوں کے پروگرامز کے انعقاد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔





