دینہ (رضوان سیٹھی سے) چیئرمین دینہ پریس کلب امجد سیٹھی کو صحافتی خدمات پر پاکستان پریس کلب مڈلینڈز برمنگھم نے پروقار تقریب میں تعریفی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ سے نوازا، اس تقریب کی نظامت جنرل سیکرٹری پریس کلب ایس ایم عرفان نے کی، جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت صدر پی پی سی یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے کی، تقریب میں صدر پاکستان پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اس موقع پر اہم شخصیات جن میں ممبر آف پارلیمنٹ بیرسٹر محمد ایوب خان، سابق لارڈ میئر اور کونسلر سید شفیق حسین شاہ، کونسلر وسیم ظفر، چیئرمین قائد اعظم ٹرسٹ راجہ اشتیاق،مسلم لیگ برمنگھم کے صدر چوہدری محمدشکیل،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، اور دیگر سماجی و کاروباری رہنماوں نے بھی تقریب میں شرکت کی،سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے حاجی راجہ محمود خان کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں اور دوسرے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بہترین رول ماڈل ہیں اس موقع صدر پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی،جنرل سیکرٹری عرفان طاہر،نائب صدر راجہ ناصرمحمودنے گفتگوکرتے ہوئے دینہ پریس کلب کے چیئرمین امجدمحمودسیٹھی کی 35سالہ صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سنیئرصحافی آج کے صحافیوں کے لیے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں،ہمارے لیے اعزازکی بات ہے کہ ہم اپنے صحافتی پلیٹ فارم سے ان کو اعزازی شیلڈدے رہے ہیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی امجد محمود سیٹھی نے کہا میں اپنے سینئر ساتھی چیف ایڈیٹر جہلم نیوز کی جانب سے نام تجویز کرنے اور پاکستان پریس کلب یوکے کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا ہے،آخر میں صدر پریس کلب یوکے مڈلینڈز سید عابد کاظمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حاجی راجہ محمود خان کو بزنس اور انسانیت کی خدمت میں پچاس سال مکمل ہونے پر ایوارڈ دیا گیا ہے اوردینہ پریس کلب کے چیئرمین امجد محمودسیٹھی کو اعزازی شیلڈسے نوازاگیا ہے، آئندہ بھی دیگر نمایاں شخصیات کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا، پریس کلب یوکے مڈلینڈز برطانیہ میں مقیم صحافیوں اور کمیونٹی کے افراد کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔




