جولائی 28, 2026

جہلم:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا نکہ خورد یونین کونسل کا دورہ،گلیوں کی تعمیر کی سکیم کا جائزہ لیا

جہلم (ملک احتشام نصیر)ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے نکہ خورد یونین کونسل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گلیوں کی تعمیر کی مکمل سکیم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ منصوبہ بروقت مکمل ہوا ہے اور کام کا معیار بھی تسلی بخش ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے ترقیاتی منصوبوں پر زور دیا جائے گا جو عوام کی ضروریات کو پورا کریں، علاقے کی ترقی کے لیے مزید اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔