دینہ (رضوان سیٹھی سے) دنیا کے کم عمر لمبے ترین 8فٹ 2انچ کا 32سالہ نوجوان دینہ پہنچ گیا، فوکس کالج بوائز دینہ کا دورہ، اپنے علاج کے لیے فنڈ ریزنگ کی جیسے جیسے لمبا ہو رہا ہوں ویسے ویسے جسم کی تمام ہڈیاں ٹیڑھی ہو رہی ہیں چلنے پھرنے میں بہت دقت محسوس ہوتی ہے، غربت کے باعث مکمل خوراک نہ ملے کی وجہ سے ہڈیاں مڑنا شروع ہو گئی ہیں حکومت پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب میری مدد کریں اور میرا وظیفہ لگائیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دنیا کے کم عمر لمبے ترین 8فٹ 12انچ کا 32سالہ نوجوان حق نواز ولد نور محمد سکنہ خیر پور ضلع بہاولپور اپنے علاج کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گیا، گزشتہ روز علاج کے لیے دینہ کے دورے کے دوران جی ٹی روڈ پر قائم فوکس کالج بوائز دینہ کا دورہ کیا اور مدد کے لیے نوجوانوں سے اپیل کی فنڈ ریزنگ کے دوران 8فٹ 12انچ لمبا حق نواز نے دینہ کے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے باعث مکمل خوراک نہ ملنے کی وجہ سے میرے جسم کی ہڈیاں مڑنا شروع ہو گئیں ہیں اور جب جب عمر بڑھ رہی ہے میرا جسم کام کرنا چھوڑ رہا ہے جس کی وجہ سے چلنے پھرنے میں بھی دشواری ہوتی ہے لمبے قد کے باعث زیادہ مشقت والا بھاری کام نہیں کر سکتا، حکومت پاکستان وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں اور میرا وظیفہ لگائیں میں اس وقت بہت مشکل حالات سے گزر رہا ہوں دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا، فوکس کالج میں دورے کے دوران پرنسپل کامران خورشید، محمد حمزہ، ذیشان علی، محمد صابر، علی زیب سمیت دیگر ٹیچرز کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میری مدد کی۔




