کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) صدر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی شاندار کامیابی کارکنوں کی انتھک محنت، عوام کی بے لوث خدمت اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کا مظہر ہے۔میں میرپور ڈویژن کے باشعور عوام، پارٹی کارکنان، تنظیمی عہدیداران اور تمام ووٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ترقی، استحکام اور خدمت کی سیاست کا انتخاب کیا۔ان شاء اللّہ یہ کامیابی عوامی خدمت کے سفر کو مزید مضبوط کرے گی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے پہلے سے بڑھ کر کام کرتی رہے گی۔




