جولائی 29, 2026

جاپان کے صوبے کوماموتو میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کم از کم 50 افراد زخمی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم

جاپان کے جنوبی صوبے کوماموتو پریفیکچر میں 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہونے سے ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔ جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے بتایا ہے کہ جانی و مالی نقصانات کی مکمل تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں، اور زلزلے کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی بندش، آگ لگنے کے واقعات کے ساتھ ساتھ پلوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق کیوشو آئی لینڈ کے مختلف خطوں میں آفٹر شاکس کی وارننگ کے ساتھ ایک میٹر بلند سمندری لہروں کی سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی، تاہم اب تک کسی سونامی کا مشاہدہ نہیں کیا گیا۔ زلزلے کے بعد کوماموتو میں 40 ہزار گھر بجلی سے محروم ہو گئے اور ریلوے سروسز معطل کر دی گئیں، البتہ علاقے میں موجود جوہری بجلی گھروں میں کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔