جہلم(مرزا قدیر بیگ)جہلم حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت کائنات کی سب سے بڑی خوشی اور سب سے بڑا تہوار ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے 12ربیع الاول کے مبارک دن کے موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کے نمائندگان سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور سرور کائنات اللہ کریم کی سب سے بڑی نعمت، مرکز وحدت انسانیت کے نجات دھندہ اور حقیقی محسن اعظم ہیں محسن انسانیت حضور نبی کریم کی تشریف آوری سے دنیا سے جہالت، نا انصافی اور ظلم و بر بریت کاخاتمہ ہوا، آپ نے اپنی تعلیمات اور کردار کے ذریعے پوری دنیا کو امن کا گرویدہ بنا دیا، اسلام انسانیت کی فلاح وبقا اور اجتماعیت کا دین ہے، علماء مشائخ محراب ومنبر سے محبت واخوت، امن و سلامتی کا اسلام کا پیغام عام کریں اور مذہبی رواداری احترام انسانیت کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔اس موقع پر عبدالغفار،سید ناصر محمود،شیخ ذوالفقار علی کاشف،چوہدری مہربان حسین،سہیل کیانی،چوہدری دانیال عابد،چوہدری تصور حسین، غلام قادر مخلص،مرزا فاران بیگ، شہریار علی راجہ، سید مستفیض اقبال،سید مظہر عباس نقوی،اسماعیل افتخار،انیس الرحمان بٹ،محمد ادریس،فضل خان،چوہدری بابر حسین،ملک مظہر حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔





