پھالیہ(مجزین حسین بلال)ڈی پی او منڈی بہاؤالدین متحرک، تھانہ پاہڑیانوالی پولیس ان ایکشن، ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی ظفر اقبال رانجھا اور انکی ٹیم کا نورجمال جنوبی میں اڑھائی سالہ بچی کے اغواء کا معاملہ پر فوری ایکشن 12گھنٹے کے اندر بچی بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردی۔ تھانہ پاہڑیانوالی چوکی چاڑانوالہ کی حدود گاؤں نورجمال جنوبی 13 ستمبر شام چار بجے کے قریب نورجمال جنوبی سے اڑھائی سالہ ہانیہ پراسرار طور پر غائب ہو گئی تھی۔ جس کی بوقت قریب 6بجے شام 15 پر کال موصول ہوئی ۔ SHO تھانہ پاہڑیانوالی فوری موقع پر پہنچے تو ہانیہ کی والدہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ اپنے بیٹے کو ٹیوشن چھوڑنے قریبی ایک گھر میں گئی اور جب واپس آئی تو اڑھائی سالہ ہانیہ گھر سے غائب تھی

جوکہ کافی تلاش کے بعد بھی نہیں ملی جس پر ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی ظفر اقبال رانجھا نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین کی ہدایت پر فوراً مغوی بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ کا اندراج کیا اور بچی کو ٹریس کرنے کیلئے ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین کی ہدایت پر نگرانی میں خصوصی پولیس پارٹی جن میں چوکی انچارج چاڑانوالہ مزمل حسین، سب انسپکٹر محمد الیاس اور چوکی چاڑانوالہ ملازمین کی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے بچی کی تلاش شروع کردی۔۔گھر میں موجود دیگر افراد سے تفتیش کا آغاز کیا اور علاقہ میں موثر گشت اور ناکہ بندی کو یقینی بنایا۔آئی ٹی برانچ ،سیکیورٹی برانچ کی خدمات کے ساتھ ساتھ لواحقین کو بھی ساری صورتحال سے بروقت آگاہ رکھا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم یہ بات اچھی طرح جان چکا تھا کہ پولیس نے اسکے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے جس پر نامعلوم ملزم بچی کو گاوں کے باہر قبرستان میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔۔SHO پاہڑیانوالی ظفر اقبال رانجھا نے ضروری کاروائی کے بعد بچی کو اسکے والدین کے حوالہ کردیا۔بچی کے والدین اور معززین دیہہ نے بہترین تعاون کرنے ڈی پی او منڈی بہاوالدین احمد محی الدین ،ایس ایچ او تھانہ پاہڑیانوالی ظفر اقبال رانجھا، آفیسر سیکیورٹی برانچ نصر حسین بھٹی، سب انسپکٹر محمد الیاس،چوکی چاڑانوالہ انچارج سب انسپکٹر مزمل حسین، محرر ساجد منظور اور پولیس تھانہ پاہڑیانوالی و چوکی چاڑانوالہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا.





