آخری میچ میں پاک گرین نے پاک یلیو کو 10-7 سے شکست دی۔تیس منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ منعقد ہوگا۔سید فخر علی شاہ
میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری PFB نےچیف آرگنائزر محمد جمیل کامران،صدر ملتان ڈویژن محمد آصف رشید،پرنسپل مسلم کالج امتیاز تونسوی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا
ملتان(پرویز شیخ) پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام مسلم اسکول اینڈ کالج بہاولپور روڈ ملتان میں ٹرائلز پریکٹس میچز کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سید فخر شاہ کی زیر نگرانی منعقدہ مذکورہ میچز میں کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آخری پریکٹس میچ میں پاک گرین نے پاک یلیو کو 10-7 سے شکست دی. فرقان, فرحان, گل فراز, عادل خان, عبدالوہاب, حسن تنویر, حارث ندیم, عبداللٰلہ, انجم احمد علی قریشی سلمان آصف حاذق خرم محمد علی, رشید رانا, محمد حذیفہ, طلحہ بلال, معاذ بلال اور حمدان احمد نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا.میڈیا سے گفتگو میں سید فخر علی شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرائلز پریکٹس میچز کے بعد تیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جنکا اب عیلحدہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا اور کیمپ کے اختتام پر قومی ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف آرگنائزر محمد جمیل کامران، صدر ملتان ڈویژن بیس بال محمد آصف رشید، پرنسپل مسلم کالج امتیاز تونسوی اور دیگر کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے میچز کے لیے شاندار انتظامات کیے۔ انہوں نے ٹیم منیجر بلال رانا اور کوچ محمد حسن جمیل کی کارکردگی کو بھی سراہا اور ان کی محنت کو قابل ستائش قرار دیا۔ پاکستان بھر سے ٹیلینٹ کے حصول اور ہماری کارکردگی کی تشہیر کرنے پر پاکستان بھر کے میڈیا پرسنز اور فیڈریشن کی میڈیا کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ فیڈریشن کے میڈیا ڈائریکٹر شیخ مظہر احمد ہیں اور مختلف ایونٹس اور ٹورز کے لیئے پرویز احمد شیخ میڈیا مینیجر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہیں جبکہ علاقائی سطح اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے لیئے صوبوں میں مختلف میڈیا کووآرڈینیٹرز مقرر کیئے جاتے ہیں۔ ادہر ڈائریکٹر مسلم گروپ آف اسکول اینڈ کالجز ملتان محمد سلیم تونسوی نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہمیشہ سے کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور ملتان میں بیس بال کے لیے فروغ کے لیئے ہماری خدمات حاضر ہیں جبکہ نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف مائل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے





