گلیانہ(انصر فاروق مغل)جماعت اہلسنت کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹرحمزہ مصطفائی نے کہا ہے کہ لیاقت علی قادری کی وفات ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے ضلع گجرات سمیت پاکستان بھر میں مشن فروغِ عشق مصطفیٰ ﷺ کیلئے شاندار خدمات سر انجام دیں۔ ۔ ضلع گجرات کے سینئر صحافی لیاقت علی قادری مرحوم کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں رضوان لیاقت قادری اور سلمان لیاقت قادری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت علی قادری ، ساری زندگی صوفیاء کی فکر کے فروغ کیلئے سرگرداں رہے۔ بطور صحافی اور سماجی کارکن ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر فرینڈز آف کھاریاں کے ایگزیکٹو ممبر فواد عامر چوہدری، چیف آرگنائزر چوہدری ندیم منظور بیگہ اور میڈیا ڈائریکٹر نیئر صدیقی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔





