سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرائے عالمگیر ریسکیو 1122 کی جانب سے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول کھوہار کے طلباء کو ٹریننگv دی گئی تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی علاقے کھوہار میں ٹریننگ سیشن میں فرسٹ ایڈ بلڈنگ کے ملبہ سے لوگوں کو نکالنے کا طریقہ فائر کو کنٹرول کرنا پانی میں ڈوبتے لوگوں کو بچانا شامل تھا ٹرینینگ کے دوران بچوں کو پریکٹیکل کر کے دیکھایا گیا جس سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا سٹوڈنٹس کی طرف سے بہت خوشی کا اظہار کیا گیا اور 1122 کے اس اقدام کو سراہا گیا





