اگست 3, 2026

جہلم:ن لیگی قیادت کا بجلی کے بلوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں راجہ حسن اختر

جہلم (چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے،عوام کی خوشحالی پہلی ترجیح اور قومی ترقی بنیادی ایجنڈا ہے جس کی تکمیل کے لیے پارٹی قیادت اپنے وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے بجلی کے بلوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار ضلع جہلم کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوروی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشش کررہی ہے اس فیصلے سے مہنگائی سے تنگ عوام کی پریشانی ومشکلات میں کمی واقع ہوگی،،آئی ایم ایف کے مشکل حکومتی فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں ملک کے معاشی اعداد وشمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے عوام کو جلد مذید خوشخبریاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمدنوازشریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ابتداہے جبکہ آنیوالے دنوں میں عوام کو مذید ریلیف فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں،ن لیگ نے اپنے سابقہ دورحکومت میں بھی ملک میں مہنگائی کو روکنے،تعلیم کے فروغ کے لیے نئے اداروں کا قیام کیا اور آمدورفت کے لیے موٹروے کے منصوبے مکمل کیے