انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیٹر جو روٹ نے نیوزی لینڈ کےکین ولیمسن سے پہلی پوزیشن چھین لی۔آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون بیٹر بن گئے۔ کین ولیمسن دوسری پوزیشن پر چلے گئے ، پاکستان کے بابر اعظم کی بھی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے وہ تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا چوتھا نمبر ہے۔





