جون 16, 2026

گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈی پی او گجرات مستنصر عطاباجوہ کی ہدائیت پر گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری.تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات کی زیرقیادت گجرات پولیس سٹی سرکل کا چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔جس میں ڈی ایس پی سٹی عامر عباس شیرازی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن SIعظمت سعید اور انچارج چوکی کابلی گیٹ مہر جبار احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹر سائیکل کی وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف آپریشن کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ محمد وقاص 2۔ اشفاق علی شامل ہیں۔ جن سے دوران تفتیش 2موٹر سائیکل اور 10ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔