ستمبر 19, 2026

جنوبی افریقا میں 100 ملین ڈالر کی منشیات بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا کے فارم سے ایک سے فیکٹری پکڑی گئی جس میں 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات تیار کی جاتی تھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا جن میں سے 2 کا تعلق میکسیکو سے ہے جہاں منشیات فروشوں کے کئی گینگز متحرک ہیں۔پولیس نے فیکٹری سے کرسٹل سمیت دیگر منشیات تیار کرنے والے کیمیل بھی برآمد کیے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ منشیات کس ملک بھیجی جانی تھی۔اپنے شہریوں کی جنوبی افریقا میں منشیات بنانے کے الزام میں گرفتاری پر میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقا نے تاحال اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تاہم میکسیکو کی وزارت خارجہ اپنے شہریوں سے متعلق جنوبی افریقا میں موجود مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔