سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات پولیس تھانہ بولانی کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری۔2ملزمان گرفتار،پسٹل30بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی ناصر خان سب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےناجائز اسلحہ بردارمسمی بلال احمد ولد ذوالفقارعلی قوم جٹ سکنہ مندیال کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سےپسٹل30 بور برآمد کرلیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم محمد علی ولد غلام مصطفیٰ قوم جٹ سکنہ معصوم پور کو15پرجرائم کے متعلق جھوٹی اطلاع دینے پرگرفتار کرکےدونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی ہے۔





