ستمبر 19, 2026

مریم نواز شریف نے چکن کے نرخ بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے چکن کے نرخ بڑھنے پر خصوصی اجلاس طلب کرلیا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چکن کی مصنوعی مہنگائی پر اظہار تشویش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے بھر میں چکن اور پولٹری مصنوعات کے نرخ میں مسلسل اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چکن کی پرائس کا تعین کرنے کے لئے ریگولیٹری میکنزم تشکیل دینے کا حکم دیا۔ چکن سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اشیاء خوردنی میں شامل ہے،ریٹ بڑھ گئے زمہ دار ادارے کہاں ہیں؟ چکن صوبہ بھر میں عوام کے زیادہ استعمال کی چیز ہے، ریٹ بڑھنا گوارا نہیں، پولٹری والے بزنس کریں جائز منافع کمائیں لیکن عوام پر ناجائز بوجھ نہ ڈالیں، عوام کا احساس ہے، مافیاز کو مہنگائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کسی کا نقصان نہیں چاہتے مگر کیا عوام کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں، مہنگائی کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں مانیٹرنگ کریں، چکن کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہیں ہونی چاہیے، نرخ پر نظر رکھی جائے۔