نومبر 6, 2026

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0  سے ہرایا۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔ عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا جبکہ  حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔