سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تھانہ صدر سرائے عالمگیر کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
2منشیات فروش گرفتار،20لیٹرشراب برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر محمدنصیرسب انسپکٹر نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئےدومنشیات فروش گرفتار کر لیے۔گرفتار ملزمان میں مسمی محمد عابد ولد گل مراد سکنہ ڈنگہ سے10لیٹر شراب برآمد کی جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم سجاد ولد ممتاز حسین سکنہ پیر والہ ملتان کو گرفتار کر کےملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب برآمدکرکےدونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔





