اگست 2, 2026

جہلم:سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار راجہ نصراللہ وسیم ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اسماعیل وسیم اور صاحبزادی حفصہ وسیم کی میٹرک کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن

جہلم(چوہدری سالک پسوال)معروف قانون دان سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار جہلم راجہ نصراللہ وسیم ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اسماعیل وسیم اور صاحبزادی حفصہ وسیم نے میٹرک کے سالانہ امتحان میں راولپنڈی بورڈ میں نمایاں پوزیشن لیکر اساتذہ اور والدین کے سر فخر سے بلند کردئیے نمایاں پوزیشن لینے پر والدین کی جانب سے اساتذہ کوخراج تحسین پیش کیا تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے معروف قانون دان سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جہلم راجہ نصراللہ وسیم ایڈووکیٹ کے صاحبزادے اسماعیل وسیم 1028 اور صاحبزادی حفصہ وسیم 1011نمبر لیکر راولپنڈی ڈویژن میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کیا،میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے والدین اور اساتذہ کے سر فخر سے بلند کردئیے سکول کا نام روشن کرنے پر اساتذہ کی جانب سے حوصل افزائی کی گئی اس موقع پر معروف قانون دان راجہ نصراللہ وسیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تعلیم اعلیٰ معاشرے کی پہچان ہے اور ہمیں ملکر اپنے بچوں کی تعلیم میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی اس کامیابی میں اساتذہ اہم کردار ہے اساتذہ کی انتھک محنت سے بچوں نے نمایاں پوزیشن لیکر سکول کانام اور اپنے اساتذہ کے سر فضر سے بلند کئے ہیں سکول کو حسب سابق روایت اس بار بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں بہترین نتائج حاصل ہوئے ہیں جس کا سہرا سکول انتظامیہ کے سر ہے۔