جولائی 30, 2026

پنجاب کے سرکاری اور ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور (سید حفیظ سبزواری ) پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے.تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبائی بجٹ میں گریڈ 01 تا 16 کے سرکاری ملازمین کے لیے 25% جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے لیے 20% تنخواہوں میں اضافہ اور تمام پنشنرز کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کا اعلان کیا تھا اب باقاعدہ حکومت پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں
نوٹیفیکیشنز کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ بنیادی تنخواہ پر ہوگا جبکہ اسی طرح پنشن میں بھی اضافہ موجودہ پنشن پر کیا جائے گا پنشنرز کی پنشن میں سے میڈیکل الاؤنس نکال کر اضافہ ہوگا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ یکم جولائی 2024ء سے ہوگا جو کہ انہیں جولائی کی تنخواہ اور پنشن کے ساتھ یکم اگست 2024ء کو ادا کر دیا جائے گا