نومبر 6, 2026

منڈی بہاءالدین: بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق ہوگیا۔مقامی پولیس کے مطابق شوہر کو تشدد کرکے جاں بحق کرنے والی بیوی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق زمین کے تنازع پر خاتون نے اپنے شوہر پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔