نومبر 3, 2026

رحیم یار خان، علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی ایک بوگی میں آگ لگ گئی۔ٹرین سیالکوٹ سے کراچی جارہی تھی، آگ لگنے کے باعث ٹرین کو روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے جبکہ کراچی جانے والی مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا ہے۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال کی متاثرہ بوگی پر کام جاری ہے، جلد متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے منزل پر روانہ کیا جائے گا۔