اپریل 20, 2026

جماعت اسلامی اخلاقی طور پردوسری جماعتوں سے برترجماعت ہے:ڈاکٹر طارق سلیم

گجرات()جماعت اسلامی کے صوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی اخلاقی طور پردوسری جماعتوں سے برترجماعت ہے جواصولوں کی سیاست کررہی ہے جماعت اسلامی نے پاکستان کو حقیقی اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے لئے حقیقی جدوجہد کاآغازکررکھاہے کسی بھی تنظیم میں کارکن ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں جماعت اسلامی ایسے افراد تیارکرناچاہتی ہے جن کوذمہ داری ملے تو وہ ثابت کریں کہ وہی اس کے اہل تھے اسلامی تحریک کے کارکنا ن کے کندھوں پرہی قیادت کاتاج ہے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ رسول اللہ کی زندگی ہم سب کے لئے نمونہ ہے ہمیں دل جیتنے کے لئے دعویٰ نہیں عمل کادائرہ وسیع کرناہوگا آج افسوس ریاست اپنے شہریوں کے لئے سخت ہے،مہنگی بجلی کے بم برسائے جارہے ہیں حق کے راستے میں طاغوتی قوتوں کے سامنے اسلامی تحریک سرجھکانے والی نہیں مہنگی بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام سے جینے کاحق چھین لیاہے ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہے اورمہنگے بجلی بلوں نے جینادوبھرکردیاہے جماعت اسلامی عوامی حقوق کی تحریک جاری رکھے گی۔