نومبر 6, 2026

سعودی حکومت کو مطلوب قتل کیس کا اشتہاری مجرم منڈی بہاؤالدین سے گرفتار

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) سعودی عرب کی حکومت کو مطلوب قتل کیس کا اشتہاری مجرم منڈی بہاؤالدین سے گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم غلام عباس ایک شخص کو قتل کرکے سعودی عرب سے فرار ہو گیا تھا، سعودی حکومت نے مجرم کے ریڈ نوٹس جاری کیے تھے۔ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانولہ کےمطابق اشتہاری غلام عباس کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے اسے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔