ستمبر 13, 2026

گجرات؛ چوہدری شجاعت حسین سے چوہدری موسیٰ الٰہی کی دبئی سے واپسی کے بعد ملاقات

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار سے)صدر پاکستان مسلم لیگ ق و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ایم پی اے پی پی 32 چوہدری موسیٰ الہی کی دوبئی سے وطن واپسی پر اہم ملاقات ، مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔بالخصوص پچھلی حکومت گجرات میں جو ترقیاتی منصوبے ادھورے چھوڑ گئی تھی۔انکو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے اہم فیصلے کیے۔ایم پی اے چوہدری موسیٰ الٰہی نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ضلع گجرات کے عوام کی تمام تر محرومیوں کو دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔