جہلم( چوہدری سالک پسوال) تھانہ ڈومیلی کے علاقہ رسیلہ کلاں میں فائرنگ سے03شہریوں کےقتل کا معاملہ،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ ڈی پی او جہلم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا بھی وزٹ کیا اور مقتولین کے لواحقین سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی۔

ایس پی انویسٹیگیشن جہلم اور ایس ڈی پی او سوہاوہ سے ملزمان کی گرفتاری کی بابت بریفنگ لی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دی جا کر چھاپے مارےجا رہے ہیں۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گےاور تفتیش کے تمام مراحل کے بعد ملزمان کی قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی۔






