منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین کے عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف مہیا کرنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے مثبت ثمرات نچلے طبقے تک منتقل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر،ڈپٹی کمشنر نے بیشتر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 10سے 20فیصد تک کمی کر دی گئی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق آٹا10کلو تھیلابمطابق گورنمنٹ ریٹ، چاول باسمتی سپر(نیا)200 روپے فی کلو گرام، دال چنا (موٹی)255روپے، دال چنا(باریک) 230 روپے، دال مسور) موٹی(260، دال ماش(دھلی ہوئی)565، دال ماش(چھلکا)450 روپے کلو، دال مونگ (دھلی ہوئی)270روپے، سیاہ چنا235، سفید چناکینیڈین (باریک)265 روپے کلو، بیسن235 روپے، روٹی(100گرام)13روپے، چھوٹاگوشت)مٹن1500(روپے کلو، بڑا گوشت(بیف) 750 روپے، دودھ (فی لیٹر)150روپے، دہی 160روپے کلو جبکہ گوشت برائلر، انڈے،سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہوں گے اور بنا سپتی گھی /کوکنگ آئل پرنٹڈ قیمت کے مطابق ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی مقرر کردہ قیمتوں پر نفاذ اور ان پر عملدرآمد سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ ناجائز منافع خوری قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔جو دکاندار اس پر عملدرآمد نہ کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






