نومبر 3, 2026

سمبلی پل کے قریب نہر اپر جہلم سے ایک اور نامعلوم نعش برآمد

گلیانہ (انصرفاروق مغل ) نہر اپر جہلم سے ایک اور نامعلوم نعش سمبلی سرائے عالمگیر کے پل کے قریب برآمد ہوئی ہے ۔ ریسکیو 1122 نے نامعلوم شخص کی نعش کو نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی ہے ۔ یادرہے کہ گذشتہ روز بھی کھوڑی عالم کے قریب سے بھی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی جسے بعد میں شناخت کرلیا گیا تھا۔