اپریل 19, 2026

لالہ موسیٰ پولیس نے نوجوان سے زبردستی بدفعلی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار)گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ نے نوجوان سے زبردستی بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ تین جنسی درندوں نے ایک نوجوان کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی واردات کی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ لیاقت حسین پولیس ٹیم کے ہمراہ جائے واردات پر پہنچ گئے اور متاثرہ نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔واقعہ جونہی ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے نوٹس میں لایا گیا تو انہوں نے ایس ایچ او صدر لالہ موسیٰ کو ہدایت کی کہ واقع میں ملوث جنسی درندوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور متاثرہ نوجوان کے لیے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر واقع میں ملوث دو مرکزی ملزمان کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں دانیال اور سفیان سکنائے لالہ موسیٰ شامل ہیں جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ واقع میں ملوث تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں جسے بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ نے کہا ہے کہ واقع میں ملوث جنسی درندوں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔