ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان میں جنگ بندی کے عمل میں پاکستان کے مثبت اور فعال سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے ریاست پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے لبنان جنگ بندی کو حزب اللہ کی ثابت قدمی، شجاعت اور اتحاد کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
كما قلتُ ليلة أمس أيضاً، إن وقف إطلاق النار لم يكن إلا نتيجة لصمود حزب الله واتحاد محور المقاومة؛ وسوف نتعامل مع وقف إطلاق النار هذا بحذر، وسنبقى معًا حتى التحقق الكامل للنصر.
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 16, 2026
أشكر الجهود الوسيطة لدولة باكستان والجنرال عاصم منير لإقرار وقف إطلاق النار هذا.
إنّا على العهد… https://t.co/6f3CIa3jNH
انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کرے گا اور حتمی و مکمل کامیابی کے حصول تک اس عمل کو محتاط انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ ایرانی اسپیکر نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنے اصولی موقف اور عہد پر سختی سے قائم ہے اور کسی صورت اپنے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود ایران اور اس کے اتحادی مکمل فتح تک ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔




