اپریل 19, 2026

سندھ ،181 اخبارات کو میڈیا لسٹ سے نکالنا ظالمانہ اقدام ہے؛ غلام مرتضیٰ جٹ صدر APRNS

اسلام آباد( اے پی آر این ایس ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی APRNS (رجسٹرڈ) کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کے طرف سے اخبارات و جراٸد کو صوباٸی میڈیا لسٹ سے نکالنے کی شدید مزمت کی ہے اس اقدام پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوٸے اس اقدام کو صحافت دشمنی اور صحافتی خاندانوں کا معاشی قتل قرار دیا ہے صدر APRNSکا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا فلاحی انڈسٹری کا مسلسل استحصال جاری ہے زمینی حقائِق کے منافی قوانین کو تسلیم نہیں کرینگے،بغیر نوٹس اور وارننگ اخبارات و جراٸد کو اشتہارات کی لسٹ سے فارغ کرنا بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اگر مشاورت ہمیں ریلیف نہ ملا اور ضرورت پڑی تو معزز عدالت سندھ ہاٸی کورٹ سے بھی رجوع کیا جاٸیگا ،مہنگے پرنٹنگ میٹریل اور مہنگے نیوز پرنٹ کاغذ کے باجود اخبار نویس اپنے بچوں کا بیٹ کاٹ کر اخبارات و جراٸد کو شاٸع کر رہے ہیں اور ان اخبارات و جراٸد کو اشتہارات بھی نہیں دٸے جا رہے اور الٹا ان کو میڈیا لسٹ سے نکال دیا گیا جبکہ افسوس کی بات ہے کہ چند مک مکا والے موجیں کر رہے ہیں سندھ انفارمیشن رویہ کو ہمدردانہ بناٸے ، گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ، وزیر اطلاعات سندھ، سیکرٹری اطلاعات سندھ اور ڈائریکٹوریٹ سندھ ایڈورٹائزمنٹ سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تین سے چار روز کے اندر اندر مکمل صاف شفاف تحقیقات کر کے اخبارات کو دوبارہ ان لسٹ کریں اور انہیں معزرت کا خط بھی لکھا جائے وگرنہ ہم ہر فورم پر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ایسے ایسے اخبارات جو کہ صرف پی ڈی ایف پر ہیں ان کو اشتہارات سے نوازا جا رہا ہے. جن جن کی ایڈورٹائزمنٹ کی کمپنیاں ہیں، کچھ جو ان کے پارٹنر ہیں اور ان افسروں کی ملی بھگت کو بھی منظر عام پر لانے پر مجبور ہو جائیں گے.
جاری کردہ
مرکزی ترجمان
و صوباٸی ترجمان سندھ
aprnspakistan@gmail.com
03005220878