اپریل 17, 2026

صرف پی ایس ایل کی کارکردگی پر کسی کو انٹرنیشنل کرکٹ میں نہیں لانا چاہیے: سلمان علی آغا کی پریس کانفرنس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کے بعد کراچی کنگز کے کپتان اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے قائد سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی کارکردگی محض کھلاڑی کی شناخت کے لیے ہوتی ہے، اسے فوری طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کا ٹکٹ نہیں سمجھنا چاہیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 151 رنز کا ہدف محض 16 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان آغا نے اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم نے تینوں شعبوں میں ناقص کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اسٹارٹ تو مل رہے ہیں لیکن وہ اسے بڑے اسکور میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے ہیں، جو کہ بطور سیٹ بیٹر ان کی ذمہ داری تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پچ 170 رنز والی تھی لیکن ٹاپ آرڈر کے بڑا اسکور نہ کر پانے کی وجہ سے ٹیم مجموعی طور پر کم اسکور تک محدود رہی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ اگلے میچوں میں بہتر کارکردگی کے ساتھ کم بیک کریں گے