نومبر 6, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیرصدارت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران و نائب تحصیلداران سمیت دیگر ریونیوافسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سرکاری واجبات کی وصولی، کورٹ کیسز،انتقالات،اے آئی ٹی، ایف بی آر، لینڈ بیس، واٹر ریٹ، سٹیمپ ڈیوٹی، میوٹیشن فیس ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی توجہ شہریوں کو ریلیف کی فراہمی ہے، دیہی مراکز مال، لینڈ ریکارڈ سنٹرز، سب رجسٹرار دفاتر سمیت ہر سطح پر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے اور انکے مسائل اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔