منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرر یونیو ذوالفقار احمد کی زیرصدارت مون سون سیزن کی متوقع بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اربن فلڈنگ کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کونسل اور تینوں تحصیلوں کے سی او ایم سیزسمیت دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مون سون سیزن کی آمدہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات بارے کانٹی جنسی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد نے ایم سیز کو ہدایت کی کہ برساتی نالوں، سیوریج لائنوں اور نالیوں کی ڈی سلٹنگ اور شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی حکمت عملی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ موسم برسات میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں اور بارشوں یا ممکنہ سیلاب آنے کی صورت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل رکھیں۔





