منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ضلع منڈی بہاوالدین کا ایک اور اعزاز، اسامہ نذیر وڑائچ نے سی ایس ایس کے امتحان میں پاکستان بھر میں 29ویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ضلع منڈی بہاوالدین کا نام روشن کر دیا۔اسامہ نذیر وڑائچ کا تعلق تحصیل پھالیہ کے گاؤں مدھرے سے ہے۔تفصیلات کے مطابق اسامہ نذیر وڑائچ پاکستان بھر میں 29ویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان ایڈمنسٹریشن سروس گروپ کا حصہ بن گئے۔ وہ نذیر احمد وڑائچ کے صاحبزادے اور شاہد عمران ایڈووکیٹ کے بھائی ہیں۔ علاقہ بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔





