نومبر 6, 2026

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

گجرات() ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات نے نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات کا دورہ کیا، منڈی کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا کہ سبزی منڈی میں اشیاء ضروریہ پیاز، آلو، ٹماٹر کی قیمتیں معمول کے مطابق ہیں، ذخیر اندوزی کرنے اور مصنوعی مہنگائی کیا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کیں طرف سے مقرر کردہ ریٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا یے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں، اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔