جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی طرف سے میٹرک کے امتحانی مراکز کے دورے،ڈی پی او جہلم نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ امتحانات کے کامیاب، پر امن اور شفاف انعقاد کے لئے شہر کیمختلف امتحانی سنٹرز کا وزٹ کیا،اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے طلباء کو محنت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی، کامیابی کے لئے اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں، ڈی پی او جہلم کا امتحانی عملہ سے سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال، امتحانات کا شفاف انعقاد ممکن بنانے کے لئے جہلم پولیس کا تعاون آپ کو ہمہ وقت حاصل رہے گا، کسی بھی شکایت کی صورت میں پولیس فوری حرکت میں آئے گی، ڈی پی او جہلم کی امتحانی عملہ کو یقین دہانی،نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اور روشن چہرہ ہیں جنہیں مہذب اور قابل بنانا ہم سب کا فرض ہے،




