اپریل 18, 2026

جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پولیس کی عوام دوست پالیسی کے تحت بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار،گمشدہ صیام ولد علی شان،سیف اللہ اور بزرگ شہری غلام رسول کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا،پولیس تھانہ سٹی کی رمضان المبارک کے دوران تعینات پکٹ کے عملہ نے دینہ سے فیملی کے ہمراہ شاپنگ کے لئے آنے والے محمد صیام ولد علی شان بعمر06سال کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا،سیف اللہ جو والدین سے ناراض ہو کر گھر سے نکل گیا تھا، جس کے ورثاء نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی جس پر سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لڑکے کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا،جبکہ پولیس خدمت کاؤنٹر سول ہسپتال جہلم کے عملہ نے غلام رسول نامی بزرگ شہری بعمر78سال جو کہ سرائے عالمگیر سے لا پتہ ہوگئے تھے کے لواحقین کو تلاش کر کے بزرگ شہری کو گھروالوں کے حوالے کر دیا،