اپریل 18, 2026

روس کا جنگی طیاروں اور ڈرون سے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ

روسی فضائیہ نے جنگی طیاروں اور ڈرون کے ذریعے یوکرین کی توانائی تنصیبات پر بڑا حملہ کردیا ہےیوکرینی کمپنی کے مطابق روسی حملے کے بعد اس کی 80 فیصد پیدواری صلاحیت ختم ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ٹی ای کے انرجی ہولڈنگ کمپنی کے 6 میں سے 5 تھرمل پاور پلانٹ تباہ کردیے گئے ہیں۔یوکرینی انرجی کمپنی کے سربراہ نے جنگ شروع ہونے سےاب تک اسے توانائی نظام پر سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ دی نائپر ہائیڈروالیکٹرک پاور پلانٹس اور ایک ڈیم کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے اوران کی بحالی میں برسوں کی محنت درکار ہوگی