کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کے ہمراہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔
آر پی او گوجرانوالہ نے شہریوں کی شکایات نہایت توجہ سے سنیں اور موقع پر موجود متعلقہ پولیس افسران کو میرٹ پر فوری قانونی کارروائی کرنے اور شہریوں کی مکمل داد رسی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے ختم کرنا، شہریوں کی عزتِ نفس کا تحفظ کرنا اور بلا تاخیر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔





