کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) سابق ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نورالعین قریشی کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے موقع پر انہوں نے دیگر تمام افسران کے ہمراہ یادگاری گروپ فوٹو بنوایا۔
اس تقریب کے بعد انہوں نے فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات قمر سلطان اور ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد سے بھی الگ الگ الوداعی ملاقاتیں کیں۔
سابق ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نورالعین قریشی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کے بعد گجرات سے روانگی اختیار کر لی ہے۔





