نومبر 3, 2026

فیصل آباد میں پی ایچ پی فارما کا شاندار افتتاحی میڈیکل سیمینار، ڈاکٹر عدنان حسین سمیت پنجاب بھر سے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی شرکت

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ہومیوپیتھک ڈاکٹر ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہومیوپیتھک ڈاکٹر عدنان حسین نے فیصل آباد میں پی ایچ پی فارما کے زیر اہتمام منعقدہ میڈیکل سیمینار اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد ہومیوپیتھک ڈاکٹر نوید (سی ای او پی ایچ پی فارما)، پنجاب ہومیو اسٹور فیصل آباد کے وقار احمد اور عبدالوہاب کی جانب سے کیا گیا۔ افتتاحی پروگرام میں پنجاب بھر سے نامور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی، جبکہ سی ای او پبلک فارما رانا ذیشان اسلم بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر ہومیوپیتھی کے فروغ، طبی شعبے کو درپیش مسائل، جدید طبی رجحانات اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے اس نوعیت کے علمی و طبی اجتماعات کو ہومیوپیتھک شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

سیمینار کے بعد ڈاکٹر عدنان حسین نے ڈاکٹر بابر امبر (ایم کے سنز) کے ہمراہ ڈاکٹر فرحان صاحب کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر چائے کی نشست کے دوران خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر فرحان صاحب کی صحت و تندرستی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ملاقات میں ڈاکٹر جاوید اقبال نقشبندی، ڈاکٹر عمران شفیع، ڈاکٹر نصیر احمد، ڈاکٹر ارحم فاروق، ڈاکٹر وقار احمد اور ڈاکٹر جمیل احمد بھی موجود تھے۔ تقریب اور ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے باہمی روابط کے فروغ اور ہومیوپیتھی کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔