جولائی 27, 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم ایف آئی بی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق جنرل منیجر وسیم خان باسکٹ بال کی عالمی تنظیم سے وابستہ ہو گئے ہیں۔ انہیں باسکٹ بال کی عالمی تنظیم "ایف آئی بی اے” کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، اور وہ باضابطہ طور پر جنوری 2027 میں اپنا منصب سنبھالیں گے۔ وسیم خان کی نگرانی میں خطے کی 44 باسکٹ بال فیڈریشنز اپنے امور انجام دیں گی۔