برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق سعودی عرب میں تعینات یونانی فوج کے زیرِ استعمال امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نے یمن سے ینبع کی آئل ریفائنریوں کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔ واقعے کے فوری بعد سعودی سول ڈیفنس نے ینبع کی آئل ریفائنریوں کے قریب کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یونان نے 2021 میں سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے دفاعی معاہدے کے تحت پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام سعودی عرب میں تعینات کیا تھا، جسے یونانی فوج کے اہلکار ہی آپریٹ کرتے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد سعودی عرب کی توانائی کی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ یونانی فوجی اہلکاروں نے پیٹریاٹ نظام کا استعمال کرتے ہوئے سعودی عرب میں ایسے کسی حملے کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔





