کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسلامک لائبریری عید گاہ کھاریاں میں بزمِ تصوف کے زیرِ اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈی ایس پی چوہدری احسان ظفر سدھو تھے، جبکہ سابق خطیب عید گاہ پروفیسر ڈاکٹر ارشد ضیاء نے بطورِ خصوصی شرکت کی۔
اس تقریب میں کھاریاں پریس کلب کے عہدیداران اور ممتاز شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی، جن میں صدر کھاریاں پریس کلب سید تنویر نقوی، جنرل سیکرٹری آفتاب احمد نذر، وائس چیئرمین محمد زمان احسن، کوآرڈینیٹر عبدالعزیز گوندل، چوہدری ثاقب بشیر ایڈووکیٹ، پروفیسر اشفاق جلالی، سید ہمایوں کبیر شاہ، چوہدری رشید احمد، طارق امام کوکب، چوہدری خلیل احمد اور سینئر صحافی سبحان الدین گل بخشالوی شامل تھے۔ تقریب کے دوران صدرِ مجلس چوہدری بشارت احمد ایڈووکیٹ نے ڈی ایس پی کھاریاں چوہدری احسان ظفر سدھو کو تقریب میں خوش آمدید کہا۔





